ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوراج-کیف نہیں جونٹی روڈس کی نظر میں رینا ہے نمبر 1 فیلڈر

یوراج-کیف نہیں جونٹی روڈس کی نظر میں رینا ہے نمبر 1 فیلڈر

Thu, 10 Aug 2017 18:30:03  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی روڈس نے ایک پروگرام کے دوران کہا ہے کہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کاموازنہ سچن تندولکر سے کرنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اپنے اپنے طریقے سے بہت اچھا ہے، میں ریکارڈ پر یقین نہیں کرتا ہوں، دونوں نے الگ الگ دور میں کرکٹ کھیلا ہے۔اپنے وقت کے سب سے بہترین فیلڈر رہے روڈس سے ہندوستانی ٹیم میں ان کے پسندیدہ فیلڈر کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ یوراج سنگھ اور محمد کیف ہندوستان کے بہترین فیلڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی بھی ٹھیک ٹھاک ہیں لیکن میرے مطابق سریش رینا ہندوستانی ٹیم کے بہترین فیلڈر ہیں۔رائنا ہمیشہ گیند تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ مجھے اپنے کرکٹ کے دنوں کی یاد دلاتے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کوہلی تندولکر کے ریکارڈ کو توڑ سکتا ہے؟ روڈس نے کہاکہ تندولکر نے کیریئر کا آغاز محض 16 سال کی عمر میں کیا تھا اور وہ 40 سال کی عمر تک کھیلے۔ 24 سال کے طویل کیریئر میں انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کئے۔ آج کے دور میں جتنا کرکٹ کھیلا جا رہا ہے مجھے نہیں پتہ کوہلی کتنے طویل وقت تک کھیل پائیں گے۔کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وراٹ نے اپنی کیریئر کا آغاز شاندار انداز میں کیا ہے، جس طرح سے وہ رن بنا رہے ہیں وہ اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے، کم عمر میں انہوں نے رنز کا انبار لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہلی کو کوہلی ہی رہنے دو اور تندولکر سے ان کا موازنہ نہیں کیا جانا چاہئے۔


Share: